خواتین کی قدر کیجئے..
عورت کو حمل قرار پاتے ھی اس کی نفسیات میں نہایت اھم اور عجیب قسم کی تبدیلیاں دیکھنے میں آتی ھے ، لوگ بس قے کو ھی انجوائے کرتے ھیں جبکہ اس کے کھانے پینے اور سونے جاگنے کے معاملات گڑبڑ ھو جاتے ھیں ، اس کی پسندیدہ ڈشیں اب ناپسندیدہ ھو جاتی ھیں ، ان کی خوشبو سے ھی اسے الٹیاں شروع ھو جاتی ھیں گویا عورت کو سگنل دے دیا گیا کہ اب اس کی قربانیوں کا سلسلہ شروع ھو گیا ھے ، اسے اس نئ زندگی کے لئے اپنا وہ سب کچھ قربان کرنا پڑے گا جو کل تک اس کے لئے بڑا اھم تھا ،،
اسی کے ساتھ اس کے رویئے میں بھی تبدیلی رونما ھوتی ھے ، اور وہ ڈیپریشن کی مریضہ بن جاتی ھے ، ھر ایک کے گلے پڑتی ھے ، چھوٹی بات اس کو بڑی اور ناقابلِ برداشت لگتی ھے ،اکثر اس کا موڈ آف رھتا ھے ،، یہ تبدیلیاں ھر ماں میں ھوتی ھیں یہانتک کہ مرغی بھی اس کیفیت میں بے مروت شیر بن جاتی ھے جو اپنے ڈربے کے پاس پھٹکنے والی ھر چیز پر حملہ آور ھوتی ھے ، اس کا موڈ بھی آف ھو جاتا ھے اور کئ کئ دن کھانے کو جی نہیں چاھتا ،، جس کے باھر زندگی نشوونما پا رھی ھے اگر اس کا حال یہ ھے تو جس کے اندر زندگی جنم لے رھی ھے اس کی کیفیات کا کوئی اندازہ نہیں کر سکتا سوائے اس کے کہ جو اس کیفیت سے گزرچکا ھوں مثلا ساس ،
اس عرصے میں عورت کو تعاون کی شدید ضرورت ھوتی ھے کہ اس کے رویئے کی تبدیلی کو اس کا عیب نہ سمجھا جائے بلکہ بیماری سمجھ کر اس کو برداشت کیا جائے اور اس کی دلجوئی کا پورا اھتمام کیا جائے خاص طور پر ساس کا کام ھے کہ وہ بیٹے کو سمجھائے کہ بیٹا یہ نارمل روٹین ھے بچے والی عورت کے ساتھ یہ سب ھوتا ھے اور جب تم پیٹ میں تھے تو میرا بھی یہی حال تھا ، دو چار ماہ کی بات ھے بچہ جوں جوں میچور ھوتا ھے حالت سنبھلتی جاتی ھے ،،
مگر ساس ھی بعض دفعہ بیٹے کو بھڑکانے کا سبب بن جاتی ھے ، ھم نے بھی بچے پیدا کیئے ھیں ، یہ کوئی نرالا بچہ پیدا نہیں کرنے لگی ، نخرے کر رھی ھے ،ھم تو کھیتوں میں بھی کام کرتی تھیں ،یہ گھر کا کام بھی نہیں کر سکتی ،، وغیرہ وغیرہ یوں عورت کی دلجوئی کی بجائے اس کو انہی دنوں میں طلاق بھی دے دی جاتی ھے کہ ھم ایسی عورت کو نہیں رکھ سکتے ،،
اور پھر بڑے معصوم ہو کر مسئلہ پوچھتے ھیں کہ " قاری صاحب بیوی کو طلاق دے دی ھے جبکہ وہ حاملہ ہے تو کیا اس صورت میں طلاق ہو جاتی ہے؟ بیٹا تم گولی مار کر ڈاکٹر سے پوچھتے ھو کہ ڈاکٹر صاحب میں نے بیوی کو گولی مار دی ہے جبکہ وہ حاملہ تھی تو کیا اس صورت میں گولی لگ گئی ہے ؟؟؟
0 تبصرے