کمرشل فلائٹس کی موجودگی میں #شام چھوڑ دیں: #امریکہ کی اپنے شہریوں کو ہدایت
مسلح دھڑوں کی صدر بشار الاسد کی افواج کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسی تناظر میں امریکی محکمۂ خارجہ نے جمعے کو اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر ملک چھوڑ دیں "جب تک کمرشل پروازوں کے آپشنز دستیاب ہیں۔" محکمۂ خارجہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے سکیورٹی الرٹ میں کہا، "ملک کے طول و عرض میں مسلح گروپوں کے درمیان فعال جھڑپوں کے ساتھ سلامتی کی صورتِ حال غیر مستحکم اور غیر متوقع ہے۔ محکمہ امریکی شہریوں سے تاکید کرتا ہے کہ وہ فوراً شام سے نکل جائیں جبکہ کمرشل پروازوں کے آپشنز دستیاب ہیں۔"
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
سبسکرائب کریں در تبصرے شائع کریں [Atom]
<< ہوم