مشہور ڈاکو شاہد لنڈ پولیس مقابلے میں ماراگیا
اپنے وی لاگز سے شہرت پانے والا کچے کا ڈاکو ہلاک راجن پور کے علاقے کچہ بنگلہ اچھا میں پولیس مقابلے میں اشتہاری ڈاکو شاہد لُنڈ مارا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ضلعی پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ ہلاک اشتہاری ڈاکو کی گرفتاری پر ایک کروڑ روپے انعام تھا اور ہلاک ڈاکو پولیس اہلکاروں کے قتل، اغوا اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ڈاکو شاہد لُنڈ سوشل میڈیا پر پولیس کو دھمکیاں دیتا تھ یاد رہے کہ اگست میں ڈاکو شاہد لُنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، ان کی محکمہ داخلہ کے نمبر پر مبینہ کال کرتے ہوئے ویڈیو بنائی گئی تھی۔ جس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکو نے کہا تھا کہ شاہد لُنڈ بات کررہا ہوں لسٹ میں میرا نام سب سے پہلے ہے، اصل جو ملزم ہیں ان کے نام نہیں ہیں، انعام کے اعلان والی فہرست درست نہیں اسے دوبارہ بنائیں۔
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
سبسکرائب کریں در تبصرے شائع کریں [Atom]
<< ہوم