کھجور کے زبردست فوائد

سردیوں میں کھجوریں کھانے کے فوائد کیا ہیں ؟ کھجوریں وہ چیز ہیں جس میں ذائقے کے ساتھ کئی حیرت انگیز فوائد چھپے ہیں جو انسانی صحت کے لیے ضروری ہیں۔ اگر ہم اپنی غذا میں موسم کی مناسبت سے اشیا شامل کرتے ہیں تو نا صرف ہمارا جسم توانا رہتا ہے بلکہ ہم مختلف بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔ کھجوروں میں قدرتی مٹھاس کے علاوہ وٹامنز، معدنیات، فائبر، کیلشیم، پوٹاشیم، فاسفورس اور میگنیشیمہوتا ہے۔ ان میں حل ہونے اور نہ حل ہونے والے فائبرز ہوتے ہیں جو نظام ہاضمے کو ٹھیک رکھتے ہیں۔ کھجور میں شفا بخش قوتیں پائی جاتی ہیں اور دنیا بھر میں کم از کم 30 قسم کی کھجوریں ہوتی ہیں جن میں گلوکوز، سوکروز اور فریکٹوز پائے جاتے ہیں۔ ہڈیوں میں درد کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی کے باعث ہوتا ہے اور کھجوروں میں کیلشیم کے ساتھ ساتھ وٹامن ڈی سمیت فائبرز، منرلز اور مختلف قسم کے وٹامنز قدرتی طور پر پائے جاتے ہیں جو جسم کی ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ان میں درد نہیں ہونے دیتے۔ کھجوریں سردیوں میں جسم کو گرمائش پہنچاتی ہیں۔ کھجور کو کئی پکوانوں میں قدرتی میٹھے کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آپ کوئی میٹھا بناتے وقت چینی کی جگہ کھجوریں شامل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سردیوں میں جلد اپنا قدرتی تیل کھو دیتی ہے، کھجوروں کا استعمال جلد بہتر اور خوبصورت کرنے میں مدد دیتا ہے۔ کھجور جلد کو جوان بنانے اور فری ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے نقصان کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتی ہے۔ کھجور آئرن سے بھرپور ہوتی ہے جو ہیموگلوبن کی سطح کو بڑھانے میں مدد کر سکتی ہے اور خون کے سرخ خلیوں (ریڈ بلڈ سیلز) کی پیداوار کو بڑھاتی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے